Pages

Tuesday, 11 October 2011

online system

Dr Majid Aslam
03457074238

Mehar Imran Sarwer
03447417138

Sunday, 31 July 2011

ایک منفرد پیشکش

High Paying Keywords

High Paying Keywords for Google Adsense

اگر آپ ایڈسینس کی مدد سے کمانا چاہتے ہیں  یا آپ ایڈسینس کے مدد سے کما تو رہے ہیں لیکن خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے ہیں ؟ تو  اس کی درج ذیل چند وجوہات ہوسکتی ہیں:
  1. آپ کی ویب سائٹ پر  بہترین مواد موجود نہیں۔
  2. آپ نے اپنی ویب سائٹ پر  High Paying Keywords استعمال نہیں کیے۔
  3. آپ نے اپنی ویب سائٹ پر  High Paying Keywords تو استعمال کیے ہیں لیکن صحیح تعداد اور صحیح جگہ پر استعمال نہیں کیے ہیں۔
یاد رہے اگر آپ کی ویب سائٹ کے پیجز میں High Paying Keywords کا استعمال کیا گیا ہو تو آپ کی ویب سائٹ پر Show ہونے والے ایڈز آپ کو فی کلک کے حساب سے زیادہ پیسہ دے سکتے ہیں،  مثلاً آپ کی ویب سائٹ  Computer Software’s کے متعلق ہے تو آپ اگر  Computer Software سے مطابقت رکھنے والے High Paying Keywords کو اپنے آرٹیکلز میں استعمال کریں گے تو آپ کی ویب سائٹ آپ کو زیادہ آمدنی دے گی۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس High Paying Keywords موجود ہوں لیکن وہ آپ کیلئے نفع بخش ثابت نہیں ہورہے ہیں تو یاد رہے صرف  High Paying Keywords ہونا کافی نہیں بلکہ ان کا صحیح استعمال بھی آپ کو آنا چاہیے۔ اگر آپ ان Keywords کا صحیح استعمال اپنی ویب سائٹ میں کرتے ہیں تو تب وہ Keywords آپ کیلئے فائدہ مند ہے ورنہ آپ کو ان Keywords سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔
پاکستان میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ کمانے میں کیوں مشکلات پیش آتی ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کے زیادہ تر لوگ High Paying Keywords کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر جانتے بھی ہیں تو ان کے استعمال کا طریقہ نہیں جانتے۔ زیادہ تر ویب سائٹس پر ان کے استعمال کا طریقہ انگلش زبان میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر پاکستان میں بسنے والے لوگوں کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ نیز اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر High Paying Keywords کا استعمال کریں گے تو آپ کو ایک کلک کے زیادہ سے زیادہ سے زیادہ پیسے مل سکتے ہیں جو کے تقریبا $5.00 ڈالرز سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔
تو لیجئے اگر آپ بھی اپنی ویب سائٹ کو زیادہ منافع بخش بنانا چاہتے ہیں تو ا ب ایڈسینس خزانہ کی طرف سے High Paying Keywords کا Database جس میں ایک دو نہیں بلکہ چالیس ہزار High Paying Keywordsموجود ہیں۔ نیز ہر کیورڈ کی Estimate Searching اور اس کا  زیادہ سے زیادہ کلک ریٹ موجود ہے۔اسکے علاوہ آپ کو High Paying Keywords کے استعمال کا طریقہ مکمل اردو زبان میں مہیا کیا جائے گا۔ جس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ میں مختلف Keywords کو استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ کماسکتے ہیں۔
اس پیکیج میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں
  • چالیس ہزار High Paying Keywords کا Database۔
  • Keywords کو استعمال کرنے کی مکمل گائیڈ اردو زبان میں۔
اب قیمت بھی دیکھتے جائیں انتہائی مناسب، جی ہاں
گوگل ایڈسینس High Paying Keywords ڈیٹابیس حاصل کریں

Rs.500/-

صرف پانچ سو روپے میں حاصل کریں۔

نوٹ:
    اپنے آرڈر بک کروائیں
 میں Subject  آرڈر دیتے وقت ای میل کے
        لکھیں  High Paying Keywords
    آپ کا آرڈر ملنے کے بعد آپ کو پیمنٹ کا طریقہ کار بھیج دیا جائے گا۔
    کردیا جائے گا۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں
eearnjobs@gmail.com

یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن

یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن کاروبار کا نام ہے اور ہر کاروبار چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن جمنے میں ٹائم لیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی دکان کھولیں تو لازمی نہیں وہ پہلے مہینے ہی آپکو نفع دے بلکہ ہوسکتا ہے پہلے دوسرے مہینے آپکو نفع کے بجائے نقصان ہو لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور اس دکان کو صحیح معنوں میں چلائیں تو وہی دکان آپکو چھ مہینے بعد ایک اچھا خاصا منافع دے سکتی ہے۔
ایڈسینس کی ایک اور مثال ایسی سمجھیں کہ آپ ایک ادارے میں بطور ملازم لگ جائیں تو آپ کی ترقی پہلے ہی مہینے نہیں ہوسکتی بلکہ آپ کے کام کو دیکھتے ہوئے چار چھ مہینے میں آپ کو ترقی دی جاتی ہے۔ ایڈسینس بھی ایک آن لائن ملازمت ہے۔ اس میں ہر نئے آنے والے کو شروع کے چند ماہ میں کچھ نہیں مل سکتا لیکن جب ایک دفعہ پیمنٹ مل جائے تو یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے اور ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن جاتا ہے۔
امید ہے آپ میری ان مثالوں اور تجربات پر مبنی باتوں کو سمجھ چکے ہوں گے اور صبر اور تحمل سے ایڈسینس پر کام کرنا شروع کردیں گے۔

گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات

گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔
اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔
  • گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔
  • اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔
  • کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔
  • اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پیجز پر ہرگزنہ لگائیں۔
  • کبھی بھی اپنی سائٹ پر موجود اشتہارات پر خود کلک نہ کریں۔ یہاں تک کہ چاہے آپ وہ ویب سائٹ چیک کرنا چاہیں یا آپ وہ پروڈکٹ خریدنے کا سوچ رہے ہوں۔
  • گوگل ایڈز کے ارد گرد کبھی بھی دھوکہ دینے والے الفاظ نہ لکھیں۔ جیسے Click Down ، Click Me وغیرہ کیونکہ گوگل بڑی آسانی سے ان تمام الفاظ کو سمجھ سکتا ہے جو کہ ایڈز کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ Google Ads ، Sponsered byیا پھر Advertisement لکھ سکتے ہیں۔
  • گوگل ایڈسینس کے کوڈ کو کبھی بھی اپنے طور پر تبدیل نہ کریں۔ صرف اُن پیرا میٹرز کو ہی چینج کریں جنہیں چینج کرنے کی گوگل اجازت دیتا ہے۔

گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ

گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ عام طور پر کسی ویب سائٹ کیلئے اپلائے کریں گے توصرف اکائونٹ ملنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے تک لگ جاتے ہیں، کیونکہ گوگل کمپنی کے انجینئرز آپکی ویب سائٹ کو چیک کرتے ہیں کہ آیا آپکی سائٹ گوگل ایڈسینس کے معیار پر پوری اترتی ہے کہ نہیں۔
مثال کے طور پرآپ نے ایک ویب سائٹ بنائی ، دوسرے دن گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کیا۔ ایک دو دن میں آپکو Confirmation اے میل ملی۔ آپ نے اپنی ای میل ایڈریس کنفرم بھی کروادی۔
اب چوتھا دن گزرگیا، پانچواں دن بھی گزر گیا، یوں ایک ہفتہ، دوسرا ہفتہ اور تیسرے ہفتے آپ کو گوگل کی طرف سے ای میل ملی۔ آپ بہت خوش ہوئے جلدی سے اس ای میل کو کھولا تو اس میں کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا کہ:
’’گوگل ایڈسینس میں دلچسپی لینے کا شکریہ! آپکی ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد ہم معذرت سے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتی‘‘۔
مختصراً یہ کہ آپ کا اکائونٹ نا منظور کردیا گیا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں، ابھی میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کی مدد سے آپ ایڈسینس کا اکائونٹ جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
تو سنیے !انٹرنیٹ پر بلاگ بہت تیزی سے نہایت ہی مشہور ہورہے ہیں اور تیزی سے ایڈسینس اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے آپ کو صرف ایک عدد بلاگ کی ضرورت پڑے گی۔
www.blogger.com پر جاکر اپنا اکائونٹ بنایئے، کوئی بھی Theme پسند کریں اور اس میں پوسٹنگ کرتے رہیں۔
جب آپ کا بلاگ مکمل ہوجائے توآپ ایڈسینس کیلئے اپلائےکریں بہت جلد آپکا اکائونٹ ایک یا دو دن میںApprove ہوجائے گا۔ایک مرتبہ ایڈسینس کا اکائونٹ ملنے کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اپنی ہر ویب سائٹ پر لگاسکتے ہیں۔

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے Step by Step طریقہ درج ذیل ہے۔
1۔ www.adsense.google.com پر جائیں۔
2۔ اس کے بعد ایک پیج کھلے گا جس کے آخر میں لکھا ہوگا کہ Click Here to Apply ۔ وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
3۔ جیسے ہی آپ اپلائے کیلئے کلک کریں گے تو فارم پر مشتمل ایک نیا پیج کھلے گا۔اس فارم کو درج ذیل طریقے سے بھریں:
ویب سائٹ URL کی جگہ پر اُس بلاگ یا ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپApply کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ بلاگ یا ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین بلاگ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔
Contact Information کے سیکشن میں سے Account Type میں Individual کو سلیکٹ کریں اور پھر اگلے باکس میں ملکوں کی لسٹ میں سے Pakistan کو سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد Payee Name میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہولکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کیPayment ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈریس لکھیں۔
یاد رہے! Payee Name اور Address لکھتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اگر یہ اور آپ کا شناختی کارڈ میں موجود ایڈریس ایک جیسا نہیں ہوگا تو آپ کو Payment حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جب آپ فارم مکمل پر کرکے بھیج دیں گے تو آپکو Thank You! کا ایک میسیج ملے گااور کچھ ہی دیر بعد آپکو گوگل کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا فارم جمع کردیا گیا ہے اور آپ کی سائٹ چیک کرکے جلد ہی آپ کا اکائونٹ Active یا آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔چند دنوں سے چند ہفتوں کے اندر آپ کو گوگل کی طرف سے ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ منظور کردی گئی ہے اور آپ کو ایڈسینس اکائونٹ مل چکا ہے۔ برائے مہربانی اس کو Active کرلیں۔

گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے

گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے:
1.  ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ
2.  انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد
3.  آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔
یاد رہے کہ اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو ابھی تک گوگل اشتہارات کیلئے منظور نہیں کرتا۔ اگر آپ کو ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تب بھی آپ گوگل سے کماسکتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ Blog کے ذریعے کمارہے ہیں۔ کافی ویب سائٹس ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت دیتی ہیں. جن میں گوگل کی ہی ایک سائٹ BlogSpot.com یا Blogger.com ہے۔ اس کے علاوہ WordPress.com بھی کافی مشہور ہے۔ آپ ان میں انتہائی آسانی سے ویب بلاگ بناسکتے ہیں۔بلاگ بنانے کا طریقہ کار آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائے گا وگرنہ گوگل پر سرچ کرلیں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ سے آپ کو ایک عدد ایسی سائٹ یا بلاگ بنانا پڑے گا جو کہ مکمل انگلش زبان میں موجود ہو۔ گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں اپلائے کرنے کے بعد تقریباً ایک مہینے کے اندر آپ کو اکائونٹ مل جائے۔اگرآپBlogger.com کے ذریعے بلاگ بناکر Apply کریں گے تو پھر ایڈسینس کا اکائونٹ آپ کو جلدی ہی مل جائے گا۔ یاد رہے کہ بلاگ کی صورت میں آپ کے بلاگ میں کم از کم 10 سے15 پوسٹیں موجود ہوں۔
اگر آپکی انگلش بہترنہیں ہے یا آپکو انگلش میں تحریر لکھنا نہیںآتی تب بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ آپ کو ہر موضوع پر ہزاروں مصنفوں کی بہترین تحریریں مفت میںمہیا کرتی ہیںجو کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی لگاسکتے ہیں۔
تیسرے نمبر اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈیکس میں موجود ہو، یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ رزلٹس میں دکھائی دے۔ اگر آپ نے کسی فری ویب سائٹ کے ذریعے سب ڈومین پر ویب سائٹ بنائی ہے تو پھر قوی امکان ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل نہ ہو۔ Blogs کو گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے اور.com،.net اور دیگر ٹاپ لیول Domain Names کو بھی گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کسی فری ہوسٹنگ سرور پر بنائی گئی ہے تو پھر آپ کو اپنے طور پر اسے گوگل انڈیکس میں شامل کرانا ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا لنک دے دیں کہ جو گوگل پر پہلے ہی سے شامل ہو۔ تقریباً ایک ہفتے کے اندر آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہی ہوگا کہ آپ انٹرنیٹ پر موجود Forum Sites پر ﴿کئی اردو فورمز بھی موجود ہیں﴾ اپنی ویب سائٹس کا انٹروڈکشن یا پھر صرف لنک ہی دے دیں۔ اس طرح آپ کی سائٹ جلد ہی گوگل کے انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔
جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو پھر میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ BlogSpot یا WordPressپر بلاگ بنائیں، کیونکہ اس طرح آپکو پیج ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی نیز گوگل کی ٹیم اکثر سائٹس کو صرف اس وجہ سے نامنظور کردیتے ہیں کہ ان کی ڈیزائن پروفیشنل یا پھر ’’گوگل ایڈسینس فرینڈلی‘‘ نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایڈسینس اکائونٹ ملنے کے بعد آپ اپنی ہزاروں سائٹس پر گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ جن میں اردو سائٹس بھی شامل ہیں۔